ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی کے ایٹہ میں زہریلی شراب پینے سے 17افراد ہلاک، 14کی حالت نازک

یوپی کے ایٹہ میں زہریلی شراب پینے سے 17افراد ہلاک، 14کی حالت نازک

Sun, 17 Jul 2016 21:15:08    S.O. News Service

ایٹہ، 17جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی میں ایٹہ کے علی گنج علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 17لوگوں کی موت ہو گئی۔وہیں 14دیگر لوگوں کی حالات تشویشناک بنی ہوئی ہیں اور ان کا سیفئی میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں زہریلی شراب بنانے والے اہم ملزم شریپال کو گرفتار کر لیا ہے۔اس معاملے کانوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ایٹہ ضلع آبکاری افسر بی سنگھ اور علی گنج کے نائب ضلع افسر سنجیو کمار سمیت پانچ سرکاری اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔وہیں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے شنکر رائے نے بھی معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علی گنج کے تھانہ انچارج مکیش کمار سمیت 7پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لہاری دروازے اور لوکھیرا گاؤں میں جمعہ دیر شام شراب پینے کی وجہ سے نیترپال ((35، رمیش شاکی( (36، سرویش ((25، عتیق ((31اور راموتار کی موت ہو گئی۔وہیں چرن سنگھ، سوبرن سنگھ( (60اور چنی ((30کی ہفتہ دوپہر ضلع ہسپتال میں موت ہو گئی جبکہ وپن ((40کی موت آگرہ میڈیکل کالج میں ہوئی۔ڈی آئی جی (رینج)گووند اگروال نے موت کی تصدیق کی ہے۔وہیں ضلع مجسٹریٹ اجے یادو نے کہا کہ پانچ دوسرے شخص دھرم پال، پرمود یادو، مہی پال اور رام سنگھ کی علاقے کے مختلف ہسپتالوں میں موت ہو گئی۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وسرجن سنگھ یادو نے کہا کہ تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کتنے لوگ بیمار ہوئے ہیں۔


Share: